کراچی (اسٹاف رپورٹر)کارونجھر پہاڑکی کٹائی کےخلاف کراچی بار نے بھی احتجاج کااعلان کردیا۔کراچی بار ایسوسی ایشن بھی 26نومبر 2025 کو وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالےگی ۔کراچی بار کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہر جنرل باڈی اجلاس منعقد کیاجائےگا،ریلی صبح ساڑھے گیارہ بجےسٹی کورٹ سے نکالی جائےگی، کارونجھر پہاڑ جیسے قدیم ورثے کا تحفظ کیاجائے، سندھ حکومت داخل کردہ اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے۔