کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے منگل کوایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘نمائش تین روز تک جاری رہے گی، جام کمال کا کہناتھاکہ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سکیورٹی نہیں ملتی تو مجبورا پاکستان اقدامات کرے گا۔