• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا قابلِ قبول نہیں، قائمہ کمیٹی سندھ اسمبلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا سندھ میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ کمیٹی کی سفارشات اور کارروائیاں میرٹ پر ہونی چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرپرسن قائمہ کمیٹی فریال تالپور نے کی۔اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جن پر آئی جی سندھ سمیت متعلقہ ڈی آئی جیز نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی۔ایجنڈے میں گرفتار منشیات مافیا، فارنزک لیب کی کارکردگی، کیمیکل زدہ دودھ سے متعلق تفتیش، لینڈ مافیا کے خلاف کیسز، صوبائی سائبر کرائم یونٹ کی تجویز اور کچھ ایریاز میں پولیس آپریشنز شامل تھے۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی فریال تالپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہنا چاہئے۔ قبضہ مافیا سندھ میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ کمیٹی کی سفارشات اور کارروائیاں میرٹ پر ہونی چاہئیں۔

ملک بھر سے سے مزید