لاہور (ایجنسیاں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی سپورٹ اس کو کہتے ہیں، جو ہمیں ملی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انتخابی مہم کے دوران کہیں نہیں گئیں، ہری پور الیکشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی دھمکیوں کے باوجود لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام نے ’’نک دے کوکے‘‘کو نہیں بلکہ الیکٹرک بسوں، فری اسکالر شپس، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور کسان کارڈ کو ووٹ دیا ہے۔