کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دوحہ اسلام آباد کی غیرملکی پرواز کی مسقط میں لینڈنگ، واپسی کی پرواز منسوخ۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد کی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 614ے انتظامی وجوہات کی بنا پر مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایوی یشن ذرائع کے مطابق پرواز گزشتہ رات دوحہ سے سوا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پرواز پاکستان کی فضائی حدود کے قریب تھی کہ اطلاعات کے مطابق مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو قریب ترین مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی۔