• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر کا آپریٹر سرٹیفکیٹ مشروط بحال

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ (AOC) مشروط طور پر بحال کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ قیصر یار خان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایئر لائن کا سرٹیفکیٹ اس لئے بحال کیا گیا ہے تاکہ ایئر لائن اپنے تنظیمی معاملات کو درست کر سکے اور طیاروں کے پارٹس درآمد کر سکے۔ سرٹیفکیٹ فلائٹس کے آپریشن کے لئے کارآمد نہیں ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید