پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے 3 عہدیداروں نے فیفا سے خصوصی تربیت حاصل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر میں انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ کے دوران پی ایف ایف کے 3 افسران کو انتظامی امور کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
فیفا نے آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے اعصام ثانی، ایڈمنسٹریشن کے عزیز ملک اور مارکیٹنگ کے احمد حشمت کو ٹریننگ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیفا کی اس ٹریننگ کا مقصد پی ایف ایف ٹیم کو کثیر الملکی ٹورنامنٹ کے لیے تربیت دینا تھا، پی ایف ایف آفسران نے ورلڈ کپ کے دوران مختلف امور پر 3 روزہ تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اگلے برس ساف انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا خواہاں ہے، میزبانی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نےٹریننگ کو یقینی بنایا۔