• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار قدم چلنے کے باوجود طویل بیٹھنا صحت کیلئے نقصاندہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر آپ زیادہ تر وقت ڈیسک پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا گھر سے کام کر رہے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ طویل عرصے تک بیٹھنا صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

 ماہرین کے مطابق اب بیٹھنا سگریٹ نوشی کے برابر خطرناک ہو چکا ہے اور صرف زیادہ چلنا اس نقصان کو ختم نہیں کر سکتا۔

 18 سال کے تجربے کے حامل ویزکلر سرجن اور ویرکوز وین ماہر ڈاکٹر سُمِت کپاڈیا نے واضح کیا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا 10 گھنٹے بیٹھنے کے اثرات کو کم نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شام کو اپنے 10 ہزار قدم مکمل کرنا طویل بیٹھنے کے نقصان کو ختم نہیں کرتا، لمبے عرصے تک بیٹھنے سے وین والز کمزور ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں سوجن، ویرکوز وینز اور خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون کی گردش مسلسل حرکت پر منحصر ہے، صرف کل قدموں کی تعداد پر نہیں۔ 

ماہرین نے مشورہ دیا کہ ہر 45 یا 60 منٹ بعد کھڑے ہوں، جسم کو کھینچنے والی سادہ ورزش کریں کیونکہ یہ خون کو دل کی طرف واپس دھکیلتے ہیں اور اسے آپ کا پیریفرل ہارٹ کہا جاتا ہے۔

صحت سے مزید