• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، رفاہی پلاٹ کا کمرشل استعمال، توہین عدالت کے ملزمان کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال بلاک 10 کی سوسائٹی میں رفاہی پلاٹ کے کمرشل استعمال کے کیس میں توہین عدالت کے ملزمان کونوٹس جاری کرتے ہوئے حلف نامے طلب کرلئے،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی، ایس بی سی اے اور پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کمیونٹی سینٹر کے لئے مختص پلاٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال سے روکا تھا، سوسائٹی عہدیداران اور پولیس کی ملی بھگت سے رفاہی پلاٹ پر تعمیرات کی جارہی ہیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید