کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں، بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت اور ایک سوچی سمجھی سازش بھی ہے، جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنا اور جنگی جنون کو ہوا دینا ہے۔