کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، جمعرات کو کراچی پر یس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندہ کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی ننیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کو نسل کے اعلی عہدے دار ، سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ، شرکاء نے بینر ز اٹھار کے تھے جن میں پاکستان زندہ باد ، سندھ ہماری دھرتی ماں اور بھارتی وزیر دفاع کے قابل مذمت بیان کے خلاف نعرے درج تھے، پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا سفارتی سطح پر موثر نوٹس لیا جائے اور عالمی بر اور ی کو بھی بھارت کی بلاجو از اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے۔