• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی 843 دن سے غیر قانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ بانی کی 843 دن سے غیر قانونی قید آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ، قوم کے عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ، ملاقاتیں روکنا غیر آئینی اقدام ہے،بشریٰ بی بی سمیت ناحق قید کئے گئے سیاسی رہنمائوں کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا قابلِ مذمت ہے،9 مئی کے مقدمات کو اے ٹی سی منتقل کرنا عدلیہ پر دباؤ اور سیاسی انجینئرنگ کا حصہ ہے، حکومت عدالتی احکامات پامال کرکے اداروں کی ساکھ تباہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں 5300 ارب کی کرپشن موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید