• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کیسز میں اضافے کے باوجود صورتحال کنٹرول میں ہے، ڈی جی ہیلتھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے باوجود صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 43 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں 34مریض رپورٹ ہوئے، صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 71تک پہنچ گئی ہے،کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 25 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9نئے کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 42مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 45مریض صحتیاب قرار دیے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،صوبے کی سرکاری و نجی لیبارٹریز میں مجموعی طور پر 3328افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 260 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ کراچی کی لیبارٹریوں میں 147جبکہ حیدرآباد کی لیبارٹریز میں 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید