• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص جاں بحق، آن لائن رائیڈر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے ،کیماڑی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص جاں بحق اور آن لائن رائیڈر شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد صالح ولد نور محمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ہے جبکہ جاں بحق شخص موٹر سائیکل رائیڈر کے ساتھ سفر کر رہا تھا،پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید