نئی دہلی (جنگ نیوز) رام مندر ایونٹ پر پاکستانی تنقید، بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کو حق نہیں ہمیں لیکچر دے، انڈین وزارت خارجہ نے ڈھٹائی سے الٹا الزام تراشی شروع کردی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایودھیا رام مندر تقریب پر پاکستان کی تنقید پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے الٹا الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنا انسانی حقوق اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا ریکارڈ اتنا خراب ہے کہ اسے بھارت کے اندرونی معاملات پر لیکچر دینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔