سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آمد سے حکومت کی پناہ گزین پالیسیوں پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
لبرل ڈیموکریٹس کے ہوم افیئرز ترجمان میکس ولکنسن ایم پی کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹی کشتیوں کی آمد اور پناہ گزینوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
ان کے مطابق او بی آر نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ہوم آفس کے بجٹ پر ایک ارب پاؤنڈ سے زائد اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس نے بیک لاگ کم کرکے 6 ماہ میں ہوٹلوں کا استعمال ختم کرنے اور پناہ گزینوں کو کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔