• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں جانتا کس طرح اسٹار بن گیا، اصولوں کے برخلاف کام کیا، عامر خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ کس طرح اسٹار بن گیا۔ میں نے تمام اصولوں کے برخلاف کام کیا۔ 

60 سالہ عامر خان بھارتی سینما کے ایک بہت زیادہ جانے جانے والے اداکار ہیں اور اپنے تین دہائیوں سے زیادہ طویل کیریئر کے دوران متعدد بلاک بسٹر فلمیں کرچکے ہیں۔ 

فلمی معاملات میں باریکیوں پر گہری توجہ اور غیر معمولی محنت کے باعث وہ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف ہیں۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کس طرح ایک اسٹار بن گئے۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے ایک سیشن سے خطاب کے دوران اپنے کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس منطق کے مطابق مجھے اسٹار نہیں بننا چاہیے تھا۔ میں نے ہر اصول توڑا اور ہر کام غیر عملی طریقے سے کیا۔ 

اس لیے میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی عزت اور کامیابی ملی، ورنہ عملی طور پر دیکھا جائے تو میں نے جو بھی قدم اٹھایا، وہ کامیابی حاصل کرنے کے نقطۂ نظر سے نہیں تھا۔ میں نہیں چاہتا کہ ایک ہی چیز بار بار کروں۔ 

انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں جو فلم بھی لیتا تو یہی سوچتا تھا کہ پتہ نہیں یہ کامیاب ہوگی بھی یا نہیں، جیسے سرفروش اور لگان تھی جب ہم یہ فلمیں ریلیز کر رہے تھے تو بالکل آئیڈیا نہیں تھا کہ لوگ پسند کریں گے یا نہیں۔ 

انھوں نے کہا پھر لگان کے بعد دل چاہتا ہے بھی تھی جو اپنے وقت کے لحاظ سے بہت غیر عمومی تھی اور اب ستارے زمین پر، تو یہ ساری فلمیں جو میں نے منتخب کیں، وہ کامیابی کے لیے بنی ہی نہیں تھیں، دراصل میں ایک ہی چیز بار بار نہیں کرنا چاہتا تھا۔ یہ میری شخصیت کا حصہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مختلف اسکرپٹس کا انتخاب کیا اور وہی کرتا ہوں جو مجھے ذاتی طور پر متاثر کرے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید