لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے سینئر کمانڈر ھیثم علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل کو جواب دینے کے وقت کا تعین کرے گی۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کو اسرائیل کی طرف سے اپنے سینئر کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حزب اللہ کسی بھی جوابی کارروائی کیلئے وقت کا تعین کرے گی، انہوں نے اسرائیلی حملے کو صریح جارحیت قرار دیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔