• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائربس کمپنی کا اے 320 طیاروں کا سافٹ وئیر فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

ائر بس کمپنی نے  اے 320 طیاروں کا سافٹ وئیر فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے اس عمل سے دنیا بھر میں چھ ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں۔ 

امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، ایئر نیوزی لینڈ سمیت کئی کمپنیوں نے پروازوں میں خلل کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

ائر بس کا کہنا ہے کہ طیارے کے حالیہ واقعے سے پتا چلا کہ سولر ریڈی ایشن ڈیٹا کو نقصان پہنچا کر کنٹرول متاثر کرسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 30 اکتوبر کوJetBlue کا دوران پرواز طیارہ کنٹرول کھو کر اچانک بلندی سے نیچے آیا، جس سے کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔

 برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ طیاروں کے سافٹ وئیر تبدیلی کے فیصلے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید