• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے، عطا تارڑ

لاہور/پشاور(ایجنسیاں)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے‘ خیبر پختونخوا حکومت کی کمزوریاں اور کوتاہیاں دراندازی کے واقعات بڑھنے کی بڑی وجہ ہیںجبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخواسہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس نہ ہونے کی بات غلط ہے ‘ ہماری گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر تھی تب ہی پی ٹی آئی کو تیسری مرتبہ حکومت ملی ‘وفاقی حکمراں صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں‘ہم نے بارہا واضح کیا ہے کہ جو حل ہم بتا رہے ہیں اْس پر عمل کیا جائے تو ملک میں امن بحال ہو سکتا ہے اور قائم بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن افسوس کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں نے ہمیشہ امن کو نقصان پہنچایا ہے۔اتوار کوسی ایم ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چار نومبر سے اب تک مکمل طور پر تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور کسی بھی شخص کو اْن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی‘منگل کوتمام پارلیمنٹیرینز پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور اس کے بعد عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جائیں گے‘پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا چار دسمبر کو این ایف سی اجلاس میں اپنے حق کے حصول کے لیے بھرپور انداز میں اپنا مقدمہ لڑے گا، سابقہ فاٹا کا انتظامی انضمام تو ہو چکا ہے مگر مالیاتی انضمام ابھی تک نہ ہو سکا جو صوبے کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔

اہم خبریں سے مزید