• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی چاکنگ

کراچی،لندن( اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے کار کنوں نے اپنی جماعت اور بانی ایم کیو ایم کے حق میں چاکننگ کردی جس میں لکھا گیا ہے کہ جلد آپ کے پاس ہوں گے، تیاری کرلو، کراچی کے لئے بانی ضروری ہے،دوسری جانب ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے ملک کے دفاعی اداروں سے اپیل کی ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کرکے دیکھیں کہ وہاں کتنے مہاجر اور دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے افسران ہیں اور خود بتائیں کہ مہاجروں اور شہری سندھ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے یا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید