• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا اختیار ولی کو ٹیلیفون، والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آ باد( نیو ز ر پورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے بلندیِ درجات اور مغفرت کی دعا کی، وزیراعظم نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اہم خبریں سے مزید