• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلچرل فیسٹیول، 31 ویں روز سنگا پور کی مایا ڈانس کمپنی نے میلہ لوٹ لیا

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 31ویں روز سنگا پور کی مایا ڈانس کمپنی نےمیلہ لوٹ لیا ، فلم ”نایاب “ کی اسکریننگ، ڈانس نائٹ 3.0اور میوزیکل کنسرٹ میں مائی ڈھائی کی شاندار پرفارمنس۔ تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کے 31ویں روز کا آغاز لیبون کے تھیٹر اداکار ثانی عبدالباقی کی جانب سے تھیٹر ورکشاپ سے کیاگیا جہاں انہوں نے آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے بچوں کو اداکاری کے گر سکھائے۔ ”فلم اسکریننگ“ میں فلم ”نایاب“ پیش کئی گئی۔ فلمی نشست میں فلم ”نایاب“ کے معروف اداکار فواد خان نے کہاکہ مجھے اس فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا، 2011ءمیں ٹی وی کی طرف چلا گیا جہاں ٹی وی پر اداکاری کی اہمیت بھی سمجھ آگئی۔ مالی کے فنکار Lassina Konwکی جانب سے ڈانس پرفارمنس کا انعقاد کیاگیا جس میں انہوں نے ڈرمز کے ساتھ زبردست ڈانس پرفارمنس کے ذریعے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔فیسٹیول کے اکتیسویں روز دو تھیٹر پلے ”سالگرہ“ اور Creditors پیش کئے گئے۔ تھیٹر پلے ”سالگرہ“ کے ہدایت کار فرحان عالم تھے۔ تھیٹر میں ایک شادی شدہ جوڑا، سمیر اور سونالی اپنے ازدواجی رشتے کے ٹوٹنے اور بکھرنے کا جائزہ لیتے نظر آئے۔ تھیٹر میں عمران فرمان ، کومل ویر جی نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت کے معروف لکھاری مصنف جاوید کا لکھا ہوا تھیٹر پلے Creditors کو عازیب خان نے اپنی ہدایت کاری کے ذریعے بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔ ڈانس نائٹ 3.0 میں بین الاقوامی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔سنگا پور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈائون سنڈروم بچوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے انہیں زندگی میں درپیش مسائل کو خوبصورت انداز کے ساتھ پیش کیا، ڈانس نائٹ میں ناروے کے Navid Rezvani نے Hip Hop کے ذریعے ایران کی ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جو زندگی کو کھل کر جینا چاہتی ہیں۔ پاکستان سے The Jacket گروپ کی بہترین ڈانس پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے۔ فیسٹیول کے 31ویں روز کا اختتام میوزیکل کانسرٹ "The Mystic Carvan" پر کیاگیا جس میں معروف گلوکار وہاب بگٹی، سندھ کی معروف گلوکارہ مائی ڈھائی، گلوکار احسن باری اور فضل جٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اہم خبریں سے مزید