• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کَچ کے نمک زار پار کرتے دو پاکستانی جوڑے بھارتی گجرات میں زیر حراست

کراچی (نیوز ڈیسک) کَچ کے نمک زار پار کرتے دو پاکستانی جوڑے بھارتی گجرات میں زیر حراست، تین دن میں50کلومیٹر پیدل سفر، فل مون کا انتظار کرکے سرحد پار کی، صرف اتنا معلوم تھا جنوب چلنا ہے۔ پہلا جوڑا ٹوٹو اور مینا سندھ اسلام کوٹ سے روانہ، دوسرا جوڑا پوپٹ اور گوری صرف کپڑے اور 32 روپے لیکے نکلا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کی پولیس کے مطابق دو پاکستانی جوڑے، جنہوں نے محبت کی خاطر سرحد پار کرنے کی کوشش کی، رَن آف کَچ کے دشوار گزار نمک زار کو پیدل عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ٹوٹو (تارا رنمل چوڑی) اور مینا (پوجا کرسن چوڑی) نے 4 اکتوبر کی چاندنی رات کو سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں لاسڑی سے روانہ ہوکر تین دن میں تقریباً 50 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کیا اور بھارتی سرحد سے آگے گجرات کے گاؤں رتن پر پہنچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید