• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کی تبدیلی سے متعلق پارٹی کا فیصلہ قبول کروں گا، فیصل کنڈی

پشاور (اسٹاف رپورٹر ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تبدیلی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر زیر گردش ہیں جبکہ صوبہ کے نئے گورنر کیلئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ‘امیر حیدر ہوتی اور پرویز خٹک سمیت 6 نام بھی سامنے آگئے ہیں تاہم اس سلسلے میں فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ انہیںگورنر تبدیلی کے حوالے سے کچھ علم نہیں، اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر کی تبدیلی کا معاملہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے‘ بتایا جارہا ہے کہ نئے گورنر کیلئے 6 نام زیر غور ہیں جن میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں‘ ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات میں آفتاب شیرپاؤ ، امیر حیدر خان ہوتی اور پرویز خٹک کے نام شامل ہیں جبکہ سابق فوجی افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی زیرغور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید