• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں بدعنوانی سے سالانہ 10 کھرب کا نقصان، مزید ملازمین کو نکالا جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (جنگ نیوز/ ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں میں بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے سالانہ 10کھرب روپے ضائع ہورہے ہیں‘ان اداروں سے مزید ملازمین کو نکالا جائے گا‘ساختی و ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے نئی معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے‘آئی ایم ایف رپورٹ کی بیشترسفارشات پر عملدرآمد کرچکے ‘مزید پر کام جاری ہے‘یہ رپورٹ ہماری درخواست پر تیار کی گئی ہے‘ مضبوط مالی نظم، موثر گورننس، جدید اقتصادی ڈھانچے اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے بغیر ملک طویل المدتی ترقی حاصل نہیں کر سکتا‘آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے‘ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈکو حکومتی کنٹرول سے نکال کر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز ہے‘ نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا‘ہم سب پاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔اتوار کو یہاںپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس پاکستان فرسٹ کی سوچ سے منعقد کر رہے ہیں۔تمام شرکاء جن میں وزراءاعلیٰ اور وزراء خزانہ ہوں گے ان کی بات سنیں گے اور اپنی سنائیں گے۔قومی مالیاتی معاہدے کی طرح ذمہ داری کے ساتھ 11واںقومی مالیتی کمیشن ایوارڈ طے کریں گے۔ترقی کے ماڈل کو کامیباب بنانے کے لئے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ رواں سال بیرون ملک سے بجھوائی جانے والی ترسیلات 41ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ہم نے امپورٹ پر بھی بہت نظر رکھی ہوئی ہے، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، راتوں رات کچھ بھی ممکن نہیں۔پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید