• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو نے سیاست کو عوام تک پہنچایا، ملک کومستحکم کیا، ڈاکٹر صفدر، ناہید خان

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سیاسی سیکرٹری ناہید خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے ملک کی سیاست پر گہرے نقوش چھوڑے، سیاست کو عوام تک پہنچایا اور ملک کومستحکم کیا۔ 58ویں یومِ تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پرشہید ذوالفقار علی بھٹو کے تمام چاہنے والے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بے مثال اور تاریخی میراث کو دلی عقیدت پیش کرتے ہیں، اُس عظیم رہنما کو جنکی بصیرت، جرات اور جمہوریت و عوام سے غیرمتزلزل وابستگی نے پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہمیشہ کیلئے بدل دیا۔
اہم خبریں سے مزید