اسلام آباد (فاروق اقدس ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جو ہسپتال کے ہمہ وقت نگرانی کے یونٹ میں شدید علالت کے باعث نازک صورتحال میں ہیں اس امکان کے پیش نظر کہ ایک آخری کوشش کے طور پر انہیں علاج کے لیے بیرون ممالک لے جایا جائے متعلقہ تیاریاں کی جا رہی ہیں ان کی پارٹی بی این پی کے ذرائع کے مطابق گو کہ بنگلہ دیش امریکہ کے جان ہاپکنز اور برطانیہ کے لندن کلینک کے ماہر معالجین ہمہ وقت ان کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن میڈیکل بورڈ نے تقریبا تین گھنٹے کی میٹنگ میں ان کی صحت پر مشاورت کرنے کے بعد یہ کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک لے جانا ضروری ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہوائی سفر کرنے کے قابل ہوں اس لیے بیرون ملک لے جانے کا حتمی فیصلہ خالدہ ضیاء کی حالت میں کچھ حد تک بہتری انے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔