کراچی (نیوز ڈیسک) مکیش امبانی کا ماسٹر اسٹروک، پانچ دن میں 28,282 کروڑ روپے کمالیے۔ ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے 7 نے مجموعی طور پر 96 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز نے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی مالیت میں 28,282کروڑ روپے کا اضافہ کیا اور بھارت کی سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والی کمپنی کا اعزاز برقرار رکھا۔ بھارت کی ٹاپ 10کمپنیوں میں سے سات نے مجموعی طور پر 96 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا، جن میں باجج فنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انفوسس اور ہندستان یونیلِوَر شامل ہیں۔ اس دوران صرف تین کمپنیاں ھارتی ایئرٹیل، ٹی سی ایس اور ایل آئی سی، مالی نقصان میں رہیں۔ بی ایس ای سینسیکس بھی 474 پوائنٹس بڑھ کر نئی تاریخی سطح 86,055 تک پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں مجموعی مثبت رحجان نمایاں ہوا۔