• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی حادثہ، لانچ میں سوار مسافروں کو لائف جیکٹ مہیا نہیں کی گئی تھی

کراچی(مطلوب حسین)کیماڑی حادثہ کا شکار ہونے والی لانچ میں سوار مسافروں کو لائف جیکٹ مہیا نہیںکی گئی تھی جس کے باعث حادثہ می جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی حادثہ کا شکار ہونے والی لانچ اوشین کمپنی کی مسافر لانچ تھی جس میں حادثہ کے وقت 4مختلف خاندانوں کے 25سے زائدمسافر سوار تھے،ایس ایچ او تھانہ جیکسن رانا خوشی محمد نے بتایا ہےکہ اوشین کمپنی کی مسافر لانچ منوڑہ سے مسافروں کو لیکر بابا بھٹ شاہ کی طرف روانہ ہورہی تھی کہ کے پی ٹی کی تیز رفتار پائلٹ اسپیڈ بوٹ کے ساتھ ٹکراگئی ۔مسافر لانچ میں سوار افراد نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھیں جس کے باعث حادثہ میں جانی نقصان ہوا،مسافر لانچوں کی نقل و حرکت کے لئے مروجہ ایس او پیز کے تحت مسافروں کو لیکر جانے والی لانچ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام مسافروں کو لائف جیکٹ فراہم کرے اور اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ مسافر لائف جیکٹ کو پہنیں ،ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ لانچ پائلٹ کی جانے سے لانچ میں سوار ہونے والے مسافروں کو لائف جیکٹ فراہم نہیںکی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید