• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کی چیکنگ کا نظام سخت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کی چیکنگ کا نظام سخت کر دیا گیا ہے مکمل ، درست اور مستند سفری دستاویزات رکھنے والے ہی منزل کی طرف روانہ ہوسکیں گے ، بڑی بڑی رقمیں خرچ کر کے ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے دیار غیر جانے والوں کو روکنا ایف آئی اے امیگریشن کا فرض ہے اور لالچ میں یہ فرض ادا نہ کرنے والے اہلکاروں کا بھی سختی سے محاسبہ ہوگا ، غیر قانونی طریقے سے دیار غیر جانے والوں کو روکنا پہلی بار حکومت کی "ول" لگتا ہے یہ ول کتنے دن قائم رہتی ہے جلد پتہ چل جائے گا بڑے بڑے کھانچے لگانے والے کیا اس پالیسی کو چلنے دیں گے ایف آئی اے نے بلا جواز روکے جانے والے مسافروں کو شکایت کے لیے 1991پر رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید