• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (کل) منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ ملک میں امن و امان اور سلامتی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکہ اجلاس نو ماہ بعد ہوگاجس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کرینگے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرح مشترکہ اجلاس میں بھی قائد حزب اختلاف کی نشست خالی رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومتی و اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید