اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت یکم دسمبر سے شروع ہوگی، وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ مقرر کیا گیا ہے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم بینچ سماعت کرے گا،جس میں جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت میں پہلی سماعت پیر یکم دسمبر کو ہوگی۔