• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے M-2 پر حادثہ، جنرل (ر) طارق مجید سمیت ڈرائیور اور دو مسافروں کو معمولی چوٹیں

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) 29 نومبر 2025کو موٹر وے M-2پر ٹائر پھٹنے کے باعث سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) طارق مجید کی گاڑی الٹ گئی، جس میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیسرز (SOP) لاگو کیا گیا اور سٹریٹجیک پلانز ڈویژن(SPD) کے تعاون سے ہیلی کلیئرنس کے بعد جنرل (ر) طارق مجید اور اہلخانہ کو لاہور بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا گیا، لاہور پہنچ کر فور اسٹار جنرل (ریٹائرڈ ) طارق مجید نے اپنے معالجین سے اپنا اوراہل خانہ کا طبی معائنہ کرایا ان کو ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد ادویات دے کر بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید