• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ بیلٹ کے پہننے باوجود صوبائی وزیر ثقافت کا ای چالان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )حکومت سندھ کے وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کا کراچی میں سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود ای چالان کردیا گیا، ذوالفقار علی شاہ نے جنگ کو بتایا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہیں، گزشتہ ہفتے انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی سیٹ بیلٹ پہن لی تھی مگر ڈرائیور نے غلطی کی اور سیٹ بیلٹ پہننے میں دیر کردی،اس وقت تک سیف سٹی کے کیمرے ڈرائیور کی تصویر بنا چکے تھے اور اگلے ہی دن انہیں جرمانہ ای چالان مل گیا، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ جرمانہ معاف نہیں کروایا بلکہ اس کی فوری ادائیگی بھی کر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید