نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لیکسن نے سِکھ گیمز میں جلیبیاں بنا کر سب کو حیران کردیا۔
جنوبی آکلینڈ میں 30 نومبر کو نیوزی لینڈ سِکھ گیمز کا چھٹا ایڈیشن شروع ہوا، جو ملک میں ہونے والا سب سے بڑا بھارتی اسپورٹس ایونٹ ہے، دو روزہ مقابلوں میں 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جس میں کبڈی، کھو کھو، ویٹ لفٹنگ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، نیٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور کرکٹ شامل ہیں۔
ایونٹ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لیکسن گیمز کا دورہ کرنے پہنچے، انہوں نے ناصرف مقابلے دیکھے بلکہ موقع پر موجود لوگوں کے ساتھ جلیبی بنانے کی کوشش بھی کی۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں جلیبیاں بناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں موجود لوگ انہیں داد دے رہے ہیں۔
وزیراعظم لیکسن نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ آج سہ پہر ٹاکانینی میں سکھ گیمز میں شرکت کی، تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات اور ان لوگوں کے لیے بھی جو میری بنائی ہوئی جلیبی کھانے کی ہمت کریں گے۔