• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ حق ملکیت آرڈیننس نافذ، شہریوں کی جائیداد کے تحفظ کیلئےاقدامات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ’’تحفظِ حقِ ملکیت آرڈیننس 2025‘‘ نافذ کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد شہریوں کی جائیدادوں کو قبضہ مافیا، جعلی کاغذات اور غیر قانونی لین دین سے محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت جعلی فرد، جعلی رجسٹری یا نقشہ سازی جیسے جرائم پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں جن میں 5 سے 10 سال تک قید کی سزا شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر افس میں قبضہ واہگزار کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قبضہ واہ گزار کرانے کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی اور موقع پر شہریوں کو ان کی جائیدادوں کے قبضے دلانے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع ملتان میں جائیداد سے متعلق تنازعات اور قبضہ مافیا کی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید