• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن نے عوام کومزید مشکلات میں مبتلا کردیا ، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین پر اچانک سختی، بھاری جرمانوں اور سڑکوں پر جاری کریک ڈاؤن نے عوام کومزید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر روزانہ بڑے زور و شور سے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بارے میں رپورٹس نشر کی جا رہی ہیں، مگر افسوس کہ حکومت اپنی اس کارکردگی پر مطمئن نظر آتی ہے جب کہ عوام کی حالت زار سے بے نیاز ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ متعدد علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں کہ بھاری جرمانوں اور موٹر سائیکل بند کیے جانے کے خوف سے بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا۔
ملتان سے مزید