ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سکواڈ کا بوسن روڈ پر انسدادتجاوزات کے لئے گشت جاری،مزید برآں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایم ڈی اے چوک، آرٹس کونسل چوک،کلمہ چوک، نواں شہر چوک، چونگی نمبر 7 چونگی نمبر 8اور چونگی نمبر 9 کے اطراف سے تجاوزات کلیئر کروا دی، بوسن روڈ پر تجاوزات کی روک تھام اور نگرانی کے لیے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا چونگی نمبر 6 پر انسداد تجاوزات کیمپ پر بھی سٹاف تعینات کر دیا گیا۔