ملتان (سٹاف رپورٹر ) عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی کے بانی افتخار چوہان نے کہا ہے کہ تین دسمبر سپیشل افراد کا عالمی دن ہے خصوصی بچے بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے بھی جذبات اور احساسات ہوتے ہیں ۔ان کو بھی زندگی میں آگئے بڑھنے کے مساوی مواقع ملنے چاہیے دنیا بھر میں سپیشل بچوں کی دیکھ بال کے لیے حکومت وسائل مہیا کرتی ہے سپیشل بچوں کو معاشرے میں آگے لانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں سپیشل بچوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے۔