• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی‘ وکیل کا قتل‘ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کیلئے ہائیکورٹ بار کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) وہاڑی میں پولیس کے ہاتھوں وکیل کے مبینہ قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو پولیس گردی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کسی طور برداشت نہیں کریں گے، متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے اور جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے، ہماری تحریک جاری رہے گی،  اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4دسمبر  کو 12 بج کر 30 منٹ پر ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور فیصلے ہونگے۔
ملتان سے مزید