ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں چین کی جانب سے عطیہ کیے گئے جدید اور ہائی ہارس پاور ٹریکٹر (1304.JDG) کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کے دوران انجینئر غلام حسین اور انجینئر شہزاد احمد اور دیگر ماہرین نے ٹریکٹر کے آپریشن، سیفٹی پروٹوکول،دیکھ بھال کے طریقہ کار اور اس کے ساتھ استعمال ہونے والے میچ ایبل ایمپلیمنٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جب کہآخر میں طلبہاور آپریٹرز کو ٹریکٹر فیلڈ میں چلا کر عملی مظاہرہ کیا گیا، تقریب میں ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایمری انجینئر شہزاد احمد، ڈائریکٹر ایمری انجینئر غلام حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر فارمز محمود عالم، ڈاکٹر محکم حماد، انجینئر ڈاکٹر عمیر سلطان، انجینئر فرخ احسان سمیت یونیورسٹی فارمز اراکین طلبہ،ٹریکٹر آپریٹرز اور ایمری ملتان کے ماہرین نے شرکت کی۔