ملتان (سٹاف رپورٹر ) جامعہ دارالعلوم کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کے علاوہ باقی محنتیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اہمیت و افادیت کھو دیتی ہیں، صرف قرآن و حدیث کی محنت ہی وہ محنت ہے جو ہر زمانہ میں جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ محمدیہ حنفیہ بنین قصبہ مڑل ملتان میں 87 حفاظ قرآن مع پرائمری پاس کرنے والے طلباکی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے مولانا خورشید حیدر، ڈاکٹر مفتی اویس ارشاد، مولانا احمد ادریس ہوشیارپوری، مولانا محمد زکریا نقشبندی، مولانا محمد لاہوری، قاری ظفر محمود رحیمی مولانا حفیظ الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، حافظ محمد بلال، مولانا خلیل الرحمن ، ڈاکٹر مفتی مطیع الرحمن اور دیگر علماءنے بھی خطاب کیا، تقریب میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے میٹرک کرنے والے طلبا نے عربی، انگریزی اور اردو میں تقاریر اور مکالمے بھی پیش کیے جب کہ آخر میں مقابلہ حسن تلاوت حدر عربی لہجہ قرآن مجید کے پوزیشن ہولڈر شرکا میں شیلڈ، نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور آخر میں تمام طلبا کی دستار بندی کی گئی۔