• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 18مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں عرفان حنیف سے دو نامعلوم مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی، عنبرین صابر سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل فون موجود تھا، چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عبدالجبار کا موبائل فون چھن گیا،تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں ریاض سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ظفر اقبال کا ٹرانسفارمر، مخدوم رشید کے علاقے میں غلام عباس کاتار، امانت نصیر کا دھاگا،بستی ملوک کے علاقے میں شازیہ بی بی کے ایک لاکھ چھے ہزار روپے، طلائی زیور اور چاندی، علی شان کی کپاس، سٹی جلالپور کے علاقے میں عابد محمود، گلگشت کے علاقے میں عظمیٰ کے موبائل فونز، اقبال کی موٹرسائیکل، ڈی ایچ اے کے علاقے میں میراں بی بی کا سامان مالیت آٹھ لاکھ،غلام عباس کے مویشی، ظفر کا ٹرانسفارمر، چہلیک کے علاقے میں معاذ کا موبائل فون اور ممتاز آباد کے علاقے میں زبیر انتظار کی بکریاں چوری ہوگئیں،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید