• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، گائنی او پی ڈی اور زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، گائنی او پی ڈی اور زیر تعمیر منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے اسپتال میں دستیاب سہولیات اور اسٹاف کے رویے کے بارے میں دریافت کیا،کمشنر نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ کی صفائی مجموعی طور پر بہتر تھی تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوںنے او پی ڈی کی صفائی متاثرکن نہ ہونے پر فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے او پی ڈی فارمیسی کے باہر قطار میں بے ترتیبی پر عوامی رہنمائی کے لیے رضاکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔کمشنرعامر کریم کریم خاں نے نشتر میں زیر تعمیر کینسر اسپتال کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے مطابق پانچ منزلہ عمارت کا گرے اسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اور یہ اسپتال 100 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 755 ملین روپے ہے جبکہ تکمیل کے لیے مزید 260 ملین روپے درکار ہیں۔ فنڈز کی بروقت فراہمی کی صورت میں اسپتال جون 2026 تک مکمل ہوسکتا ہے، عملے کی تقرری کے لیے محکمہ کو چٹھی ارسال کی جاچکی ہے ۔
ملتان سے مزید