• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ورکرز اور جیالوں کیساتھ کھڑی ہونیوالی جماعت ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلم حیدر خان نےنے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی اپنے ورکرز اور جیالوں کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نوجوان لیڈر ہیں اور عوام کے ووٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ گورنر پنجاب سردار سلم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں راولپنڈی ، اوکاڑہ اور منڈی بہاولدین کے ایم ایس ایف کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایم ایس ایف کے سٹوڈنٹس نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

لاہور سے مزید