• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوکر ،2ہزار لٹر جعلی دودھ تلف، مقدمہ درج، ٹینکر ضبط

لاہور(خصوصی رپورٹر)گائے بھینس کے دودھ کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کی شامت آگئی. لاہور کے علاقے ٹھوکر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے2ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کردیاجبکہ مقدمہ درج کرواکر ٹینکر ضبط کرلیا گیا. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سپلائر ٹینکر نمبری LXK-7964 میں جعلی دودھ سپلائی کیا جارہا تھا، دودھ کے نام پر تیار سفید محلول کو علی الصبح دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، پاوڈر،کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر کے سخت ایکشن لیا گیا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر جعلی دودھ تلف کیا گیا، دودھ میں پانی پاوڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی. ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔

لاہور سے مزید