لاہور(کرائم رپورٹر) ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025ء کولمبو میں پنجاب پولیس کے اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 05 میڈلز جیت لیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیت کر محکمہ پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی ایونٹ میں دنیا بھر کے اعلیٰ اتھلیٹس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹگری میں بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 02 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔