لاہور،چوہنگ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) چوھنگ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کے گمشدہ 20 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شہری ریحان نے بنک سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں شاپر پھٹنے سے رقم سڑک پر گر گئی۔ اے ایس پی چو ہنگ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون کی نشاندہی کی گئی ،تفتیش کے دوران ملزمان سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔مزید انکشاف پر پولیس نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو شاملِ تفتیش کیا جس کے قبضہ سے باقی 10 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے