لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے ملزم منشاء جٹ کو خفیہ اطلاع پر نئی سڑک بی بی پاک دامن سے گرفتار کر کے دوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1460 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔